ٹوکیو//جنوب مغربی اور مغربی جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ میڈیا نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق جمعہ کی رات دیر گئے تقریباً 1.08 بجے کیوشو جزیرے کے قریب زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلہ سطح زمین سے 40 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ ایجنسی نے فی الوقت سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی ہے ۔کیوڈو نیوز ایجنسی نے بتایا کہ میازاکی، اوئیٹا، کوچی اور کماموٹو کے صوبوں میں زلزلے کے پانچ جھٹکے محسوس کیے گئے ۔میڈیا کے مطابق اوئٹا صوبہ میں کم از کم چھ افراد معمولی زخمی ہوئے ۔ اس کے علاوہ میاجیکی میں چار افراد زخمی ہوئے ۔ ساگا اور کماموٹو صوبہ میں بھی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی صحیح تعداد کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔