جموں//گذشتہ روز مرکزی جامع مسجد تالاب کھٹیکاں جموں میں انتظامیہ کمیٹی سیرت النبی ؐ کانفرنس کی طرف سے عظیم الشان سیرت کانفرنس منعقد کی گئی جس میں ملک اور ریاست کے معروف نامور علمائے کرام اور مقررین نے سیر ت نبوی ﷺ پرروشنی ڈالی ۔ اور بھاری تعداد میں حاضرین کانفرنس کو نبیؐ آخرالزماں کی تعلیمات اور رہنمائی سے روشناس کرایا ۔ اور سنت نبویﷺ پر عمل پیرا ہونیکی تلقین کی ۔کانفرنس میں جہاں مسلمانوں کے جمِ غفیر نے شرکت کرکے پیغمبراعظمؐ کی سیرت پاک کے بیانات سے استفادہ کیا تو غیر مسلم برادری ہندوئوں اور سکھ بھائیوں نے بھی روایتی انداز میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیکر اس مقدس تقریب کی شان وشوکت کوبڑھایا ۔انتظامیہ کمیٹی کی طرف سے جن علمائے کرام کو مدعو کیا گیا تھا اُن میں سے خاص طور پر نوجوان عالم دین حضرت مولانا مفتی عمر عابدین مدنی قاسمی رکن اتحادالمسلمین دوحہ قطر واستاذ حدیث وفقہ المعہد العالی الاسلامی حیدر آباد دَکن ۔اور حضرت مولانا فتح محمد صاحب اور حضرت مولانا سعیداحمد صاحب اور حضرت مولانا مفتی محمد اجمل ندوی صاحب اور حضرت مولانا مفتی طاہر نادری کے علاوہ مفکرین اسلام اورا سکالر وں نے شرکت فرماکر اپنے اپنے انداز میں خطاب کیا ۔مقریرین نے خاص طور پر اس نقطہ پر توجہ مرکوز کروائی کہ اسلام کو وجُود دائمی امن ۔اخوت بھائی چارہ کیلئے دُنیا میں قبل از اسلام پھیلی ہوئی بُرائیوں کے خاتمے کیلئے ظہور میں آیا ہے ۔اور گذشتہ پندرہ صدی میں پیغمبر اسلام ؐ اتباع کی وجہ سے جاہل اور مُشرک بھی اسلام کی طرف مائل ہوئے اور آج دُنیا میں مذہب اسلام دوسرے نمبر پر ہے اور دعوت دین حق کیوجہ سے چند سالوں میں یہ اوّل نمبر پر ہوگا ۔ مقریرن نے فرمایا گویا کہ آج پوری دُنیا میں اسلام دشمن طاقتوں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زہر یلے پروپیگینڈے پھلارہی ہیں ۔اور اسلامی تعلیمات کو غلط طریقے سے پیش کیا جارہے ہاہے ۔لیکن ہمیں اُسکے جواب میں کوئی غلط بات نہیں کرنی ہے بلکہ گاہے بگاہے اسلام سے وابستہ خاص دنوں میں خاص مجالس کا اہتمام کرکے اُس دین اسلام کے بارے میں لوگوں کو اگاہ کرنا ہے جو آقائے دو جہاں نبی کریم ؐ نے پوری دُنیا کیلئے سنت نبوی کے ذریعے عام کردی ہیں ۔علمائے کرام نے یاد دلایا کہ یہ فتنوں کا دور ہے اور قرآن کریم نے رب ذوالجلال نے دنیا کیلئے اشارہ پیشن گوئیاں بھی کردی ہیں اور قبل از اسلام اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستوں سے منحرف ہونیوالوں پر عذاب نازل کرنیکی آیات بھی نازل فرمائی ہیں۔ اور ہمارے اور پوری دُنیا کیلئے آخری نبی ؐ بھیج کریہ واضح کردیا ہے کہ اب اسکے بعد ناتوکوئی صحیفہ نازل ہوگا اور ناہی کوئی نبی ؐ آئے گا ۔دین اسلام مکمل ہے قبل از اختتامی دُعا علمائے کرام نے معاشرے پر زور دیاکہ معاشرے میں بھیلی برائیوں بدعتوں اور بے راہ روی کو ختم کرنے کیلئے نبی کریم ﷺ کی سیرت سے استفادہ کریں اس سیرت کانفرنس میں شامل ہونے والے حاضرین مہمانوں کیلئے سماجی تنظیوں نے بھی اپنا خاص کردار اداکیا جسمیںحاجی غلام حسین ملک صدر جامع مسجدتالاب کھٹیکاں جموںاورنوجوان لیڈر مباریس خان ،عاقب ڈار ، راشد پال ، نظیر احمد بابا ،عبدالرشید ،امجدشیخ ،عبد المجید بٹی عرف شامہ ،اور جموںمسلم فرنٹ کے صدر عمران قاضی اور چیرمین شجاع ظفر صاحب نے خصوصی اسٹال لگاکر میٹھے کھانوں اور مشروبات کاانتظام کیا تھا ۔انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے دوپہر کاکھانا اور دیگر لوازمات کا اتنظام کیا گیا تھا ۔غیر مسلم ہندوبرادری اور سکھ برادری صدرسکھ یونائیٹڈ اوتارسنگھ خالسہ اورجے اینڈکے سکھ کونسل کے صدرایچ ایس کرانتی دل نے مٹھائیاں تقسیم کرکے خوشی اور عقیدت کا اظہار کیا ۔کانفرنس میں شامل مختلف مدارس سے آئے طلباء اور اساتذہ نے قرآت اورنعت خوانی کرکے ایک روحانی سماں باندھ دیا ۔کانفرنس کی اختتامی تقریب میں دُعاعیہ مجلس ہوئی جسمیں اسلام کی سربلندی اور دنیامیں امن اور بھائی چارے کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی ۔آخر میں انتظامیہ کمیٹی سیرت کانفرنس کے سربراہ اور صدرسید شبیر احمدشاہ نے تمام علمائے کرام ۔حاضرین جلسہ اور انتظامیہ کاشکریہ اداکیا۔