جموں//نیشنل ہیلتھ مشن کے ملازمین جو کہ ان دنوں اپنی مانگوں کے حق میں برسر احتجاج ہیں ، نے قانون ساز اسمبلی کے ممبر جاوید رانا سے ملاقات کی۔اور انہیں اپنی مانگون پر مشتمل ایک یاداشت پیش کی۔جاوید رانا نے انہیں یقین دلایا کہ ان کی جائز مانگیں رواں قانون سازیہ کے اجلاس کے دوران اٹھائی جائیں گیںاور این ایچ ایم اہلکاروں سے متعلق پالیسی کے بارے میں حکومت سے دریافت کیا جائے گا ۔رانا نے جموں و کشمیر میں محکمہ صحت میں این ایچ ایم ملازموں کی جانب سے انجام دی جارہی خدمات کو سراہا ۔