سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ شام سے مزید24افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے جن میں 3جواں سال خواتین بھی شامل ہیں۔اس طرح یو ٹی میں کورونا ہلاکتوں کی مجموعی تعداد3686تک پہنچ گئی ہے۔
نیوز یجنسی جی این ایس کے مطابق مذکورہ ہلاکتوں میں8افراد کی موت جموں میں جبکہ16افراد وادی کشمیر میں جاں بحق ہوگئے۔
وادی کشمیر میں جو افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے اُن کا تعلق تلواری بارہمولہ،نوا گبرا کپوارہ،لیتر پلوامہ،نروا پلوامہ،آرمپورہ خانصاحب،پیر باغ سرینگر ، بیہامہ گاندربل ٹنگمرگ بارہمولہ،کریری بارہمولہ، اورنہال اننت ناگ، جبلی پورہ وغری علاقوں سے تھا۔