تھنہ منڈی // تھنہ منڈی سے تقریباً چھ کلو میٹر کی دوری پر واقع منگوٹہ میں تیندوے کی شکل کا ایک جنگلی جانور نمودار ہوا جسکے خوف سے تمام علاقہ سہم کر رہ گیا۔ اس دوران گردونواح کے سرکاری اسکولوں میں طلبا کی حاضری کم نظر آئی۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے رابطہ کیاجن کی ہدایت پر وائلڈ لائف وارڈن راجوری پونچھ نیین چند شرما نے کنفلکٹ آفیسر مشتاق احمد چوہدری کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دے کر موقعہ پر روانہ کی جس نے بڑی ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے جنگلی جانور کو اپنے مقام کی طرف جانے کا محفوظ راستہ فراہم کیا۔اس کارروائی میں کسی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔وائلڈ لائف آفیسر نے بتا یا کہ یہ جنگلی جانور ہائی اسکول منگوٹہ کے قریب ایک آٹا چکی میں پناہ لئے ہوئے تھا جسکی اطلاع ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کو دی گئی جس پر محکمہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کو اپنے مقام کی طرف محفوظ راستہ فراہم کیا۔ انہوںنے کہا کہ اس کارروائی کے دوران پولیس کا اہم رول رہا۔