راجوری//تھنہ منڈی میں یوتھ کانگریس کاایک اجلاس نومنتخب ضلع صدرحسن مرزاکی قیادت میں منعقدہواجس میں کثیرتعدادمیں یوتھ نیشنل کانگریس کارکنان نے شرکت کی۔اس دوران راجوری کے لوگو ں کودرپیش مسائل اوراہم معاملات پرغوروخوذ کیاگیا۔ اس موقعہ پرنوجوانوں سے کہاگیاکہ وہ منشیات مخالف مہم کوکامیاب بناکر راجوری ضلع کی تمام تحصیلوں بشمول تھنہ منڈی سے منشیات کی سماجی برائی کوخاتمہ کرنے میں اپناکردارنبھائیں۔حسن مرزانے کہاکہ منشیات سماج کوکھوکھلاکررہی ہے جس کی وجہ سے نوجوانوں کی زندگی تباہ ہورہی ہے۔اس موقعہ پر گورنمنٹ ڈگری کالجوں میں کھیل کے میدانوں کی کمی پربھی تشویش کااظہارکیاگیااوریوتھ کانگریس کارکنان نے عزم کااعادہ کیاکہ وہ اس کیلئے جدوجہدکریں گے۔راجوری تاتھنہ منڈی سڑک کی خستہ حالی کامعاملہ بھی زیربحث لایاگیا۔حسن مرزانے کہاکہ لوگوں کوتھنہ منڈی ۔راجوری سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے پریشانیوں کاسامنا کرناپڑرہاہے۔انہوں نے کہاکہ عوامی اہمیت کے حامل مسائل کوضلع انتظامیہ کے سامنے رکھیں گے اوراگرپھربھی مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج کاسلسلہ شروع کیاجائے گا۔اس موقعہ پریوتھ کانگریس کارکنان نے حسن مرزا کویوتھ کانگریس کاضلع صدرراجوری منتخب ہونے پرمبارکبادپیش کی۔