Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

تنہائی کے ہجوم میں گم ہورہی دوستی!

Mir Ajaz
Last updated: June 19, 2025 10:57 pm
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

یاسین رشید میر

انسان اس کائنات کی سب سے پیچیدہ اور لطیف مخلوق، نہ صرف عقل و شعور کا پیکر ہے بلکہ جذبات و احساسات کا مرکب بھی ہے۔ اس کی فطرت میں تعلق اور وابستگی کی شدید پیاس رکھی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ جنگلوں میں اکیلا رہنے کے بجائے بستی بساتا ہے، قبیلے بناتا ہے، رشتے جوڑتا ہے اور ان میں سے سب سے انوکھا، سب سے آزاد اور سب سے پاکیزہ رشتہ ’’دوستی‘‘ کا ہے۔یہ رشتہ نہ نسب کا پابند ہوتا ہے، نہ مال و متاع کا محتاج، نہ رنگ و نسل اس میں دخل دیتے ہیں، نہ مذہب و ملت کی دیواریں اسے روک سکتی ہیں۔ یہ وہ رشتہ ہے جو روح کی کسی پر اسرار ہم آہنگی سے جنم لیتا ہے۔ اگر دوستی کو محبت کا بے غرض روپ کہا جائے تو مبالغہ نہ ہوگا، کیونکہ اس میں کوئی جبر نہیں، کوئی مجبوری نہیں — صرف خلوص، صرف قربانی، صرف دل کی آواز۔لیکن آج جب ہم اپنے گردوپیش کی سماجی فضا کا مشاہدہ کرتے ہیں تو دل چُور چُور ہو جاتا ہے۔ وہ سچی، بے لوث، پرخلوص اور وفادار دوستی جیسے تاریخ کے کسی باب میں دفن ہو چکی ہے۔ وہ وقت جب دوستوں کے لیے دروازے نہیں دل کھلے ہوتے تھے، جب ایک دوست کی تکلیف دوسرے کے لیے ذاتی درد بن جاتی تھی، اب قصہ پارینہ بن گیا ہے۔ پہلے دوستوں کے لیے قربانی دی جاتی تھی، اب مفاد کی ناپ تول ہوتی ہے۔ پہلے دوستی نبھائی جاتی تھی، اب استعمال کی جاتی ہے۔ جدید انسان نے اپنی فطرت سے بغاوت کر کے اس روحانی رشتے کو بھی مادی مفادات کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔ سوشل میڈیا نے لوگوں کو قریب تو کیا، مگر دلوں کو دُور کر دیا۔ اب دوستی لائکس، کمنٹس اور اسٹوریز کی غلام ہو چکی ہے۔ آج کا انسان اتنا خود پرست ہو چکا ہے کہ دوسروں کے درد میں شرکت کرنا اسے وقت کا ضیاع لگتا ہے۔ نتیجتاً، انسان ایک ایسی خود ساختہ تنہائی میں قید ہے، جہاں ہزاروں لوگ آن لائن تو ہیں، مگر دل کی بات سننے والا ایک بھی نہیں۔ماہرین نفسیات کی رائے ہے کہ انسان کی ذہنی صحت کے لیے ایک سچا، ہمدرد دوست آکسیجن کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایسے دوستوں کی کمی ڈپریشن، بے اعتمادی اور احساسِ تنہائی کو جنم دیتی ہے۔یعنی دوستی صرف جذباتی آسودگی نہیں، بلکہ ایک ذہنی اور روحانی ضرورت بھی ہے۔اسلام نے دوستی کو ایک عظیم نعمت قرار دیا ہے۔تاریخِ انسانیت ایسی دوستیوں سے بھری پڑی ہے جو خون کے رشتوں سے بھی زیادہ مضبوط تھیں۔
آج دوستی کا زوال ہمارے مجموعی تہذیبی و اخلاقی بحران کی ایک شاخ ہے۔ جب انسان ہر رشتے کو مفاد کے ترازو میں تولنے لگے تو سب سے پہلے وہ رشتہ دم توڑتا ہے جس کی بنیاد ہی بے غرضی پر ہو — یعنی دوستی۔دوستی کو واپس اس کے اصل مقام پر لانے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ ہم خود کو بدلیں۔ ہم خود وہ دوست بنیں، جس کی ہمیں تلاش ہے۔ ہم دوسروں کی خامیوں کو ڈھانپیں، ان کے سچ کو سنیں اور ان کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھیں۔
زمانہ بدل چکا ہے، مگر انسانی فطرت کی اصل ضرورت آج بھی وہی ہے، ایک سچا، وفادار اور خیرخواہ دوست۔ دوستی محض ایک سماجی ضرورت نہیں، بلکہ انسانی شخصیت کی تشکیل کا ایک بنیادی ستون ہے۔ جب یہ ستون کمزور ہو جائے، تو انسان اپنی داخلی دنیا میں تنہائی، عدم تحفظ اور بےیقینی کا شکار ہو جاتا ہے۔ آج کے تیز رفتار، خود غرض اور ظاہری چمک دمک سے بھرپور معاشرے میں، اگر کوئی چیز سب سے زیادہ نایاب ہو چکی ہے، تو وہ خلوص پر مبنی رفاقت ہے۔
یہ وقت ہے کہ ہم دوستی کے مفہوم کو ازسرنو سمجھیں، اسے وقتی مفادات کی بجائے اخلاقی اقدار، ایثار، محبت، تحمل اور اخلاص کی بنیاد پر استوار کریں۔ ہمیں نئی نسل کو صرف کامیابی کے گُر سکھانے کی نہیں بلکہ دوستی نبھانے کا سلیقہ سکھانے کی بھی ضرورت ہے۔ تعلقات کو سرمایہ نہیں امانت سمجھا جائے اور امانت کا تقاضا ہے کہ اسے وفا اور حفاظت کے ساتھ نبھایا جائے، نہ کہ جب فائدہ ختم ہو جائے تو نظرانداز کر دیا جائے۔معاشرہ تبھی مہذب بنتا ہے جب رشتے مفاد سے بلند ہو جائیں اور دلوں میں جگہ دینے کا ہنر عام ہو۔ ہمیں اپنے کردار سے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ دوستی آج بھی ممکن ہے، ایسی دوستی جو روح کو سکون دے، اخلاق کو جِلا بخشے اور ہمیں دنیا سے زیادہ آخرت کی یاد دلائے۔
رابطہ۔9797842030
<[email protected]>

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں-سرینگر قومی شاہراہ پرادھمپورکے سمرولی میں پتھر گر آنے کے باعث ٹریفک متاثر
تازہ ترین
رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں
بانہال میں چھوٹی مسافر گاڑیوںاور ای رکشاوالوں کے مابین ٹھن گئی الیکٹرک آٹو کو کسی ضابطے کے تحت صرف قصبہ میں چلانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی
جموں

Related

کالممضامین

افسانوی مجموعہ’’تسکین دل‘‘ کا مطالعہ چند تاثرات

July 18, 2025
کالممضامین

’’تذکرہ‘‘ — ایک فراموش شدہ علمی اور فکری معجزہ تبصرہ

July 18, 2025
کالممضامین

نظموں کا مجموعہ ’’امن کی تلاش میں‘‘ اجمالی جائزہ

July 18, 2025
کالممضامین

حیراں ہوں دِل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں ؟ ہمارا معاشرہ

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?