نئی دہلی/ وزیر اعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں منعقد 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستانی تمغہ جیتنے والوں کو آج مبارکباد دی۔مسٹر مودی نے ویٹ لفٹرز کو دیئے گئے پیغام تہنیت میں کہاکہ وینکٹ راہل کے طلائی جیتنے پر ہمیں فخر ہے ۔مجھے امید ہے کہ ہمارے ویٹ لفٹرز کی شاندار کامیابی سے نوجوانوں کو تحریک ملے گی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ ویٹ لفٹنگ کے 69 کلو گرام وزن کی کلاس میں طلائی تمغہ جیتنے پر ہم وطنوں کی جانب سے پونم یادو کو مبارکباد۔