عاصف بٹ
کشتواڑ//تسلیم جاوید وانی نے منگل کو اےآرٹی او کشتواڑ کا عہدہ سنبھالا۔جس دوران محکمہ کے ملازمین نے انکا استقبال کیا جبکہ ٹرانسپورٹروں کے کئی وفود نے بھی انکا استقبال کیا اور انھیں مبارکباد دی۔بعد ازاں انھوں نے دفتر کا دورہ کیا اور کام کاج کا جایزہ لیااور ملازمین کو بہتر طریقے کار سے کام کرنے کی ہدایت دی جسکے بعد انھوں نے بازار کا دورہ کیا۔ انھوں نے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے والوں میں مٹھائیاں تقسیم کی اور جبکہ موٹر سائیکل سوار کئی افراد کو ہیلمٹ بھی دی ۔ انھوں نے سبھی افراد سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کی۔ تسلیم جاوید اس سےقبل کشتواڑ ضلع میں بطور بی ڈی او مغلمیدان بھی تعینات رہے جسدوران عوام نے انکے کام کو سراہا تھا۔