ترال میں جاں بحق جنگجو کی آخری رسومات میں ہزاروں شریک

سرینگر/منگل کو ہزاروں لوگوں نے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں اُس جنگجو کی آخری رسومات میں حصہ لیا جو آج صبح فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں ریشی پورہ علاقے میں جاں بحق ہوا تھا۔

ہزاروں لوگ ترال کے رٹھسونہ علاقے میں جمع ہوئے اور شاکر حسن ڈار نامی جنگجو کی آخری رسومات میں شامل ہوئے۔

عینی شاہدین کے مطابق لوگ جنگجو،پاکستان اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کررہے تھے۔

شاکر کے بارے میں پولیس ذرائع نے کہا کہ وہ ذاکر موسیٰ کی قیادت والی انصار غزوة الہند نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ تھا۔