ترال میں تلاشیاں| پٹن میں بھی محاصرہ

ترال // پٹن اورترال میں دو مقامات پر تلاشی آپریشن انجام دیا گیا جس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ ماگرے پورہ پٹن میں جنگجوئوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہونے پر29آر آر ،سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیم نے محاصرہ کیا۔ محاصرے کے دوران گھر گھر تلاشی کارروائی کی گئی۔کئی گھنٹوں تک آپریشن جاری رہا اور بعد میں ناکہ بندی ہٹا دی گئی۔ ترال کے نارستان اور بارہ گام کو بھی42آر آر،سی آر پی ایف اور ایس او جی نے علاقے میں جنگجوئوں کی موجود گی کے حوالے سے اطلاع موصول ہونے کے بعد محاصرے میں لیا اور گھر گھر تلاشی لی ۔ جس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے اور نا ہی کوئی قابل اعتراض چیز برآمد ہوا ہے ۔