ترال معرکہ میں جاں بحق 6جنگجوئوں کی شناخت ہوگئی

 
سرینگر/پولیس نے اُن چھ جنگجوئوں کی شناخت کردی ہےجو سنیچر کی صبح جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔
یہ معرکہ آرائی ترال کے آرمپورہ نامی گائوں میں ہوئی جہاں فورسز نے محاصرے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔
پولیس ذرائع نے جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سبھی انصار غزوۃالہند نامی جنگجو تنظیم کے ساتھ وابستہ تھے۔
جاں بحق ہونے والے جنگجوئوں میں صالحہ محمد آخون ساکنہ آرمپورہ ترال ( انصار غزوۃالہند کا نائب سربراہ)، راسخ میر ،رئوف میر، عمر رمضان ساکنان ڈاڈہ سرہ ترال،ندیم ساکنہ بٹہ گنڈ ترال اور جاوید کھانڈے ساکنہ املڑ ترال شامل ہیں۔