سرینگر/جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں منگل کو ہوئی جھڑپ کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
یہ جھڑپ صبح سویرے ہفو، ریشی پورہ علاقے میں شروع ہوئی تھی۔
پولیس نے کہا کہ فورسز نے جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ہفو رریشی پورہ کا محاصرہ کیا۔
محاصرے کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فورسز نے بھی گولیاں چلائیں جس کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے کہا کہ جنگجو کی لاش بر آمد ہوئی ہے اور اُس کی شناخت شاکر حسن دار ساکنہ رٹھسونہ کے طور ہوئی ہے۔
شاکر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ذاکر موسیٰ کی غزوة الہند نامی جنگجو تنظیم کا نائب سربراہ تھا۔