تھنہ منڈی // لیفٹیننٹ گورنر نے قوم کی تعمیر کیلئے تدریسی برادری کی بے پناہ اور غیر معمولی شراکت کے اعتراف میں کئی اساتذہ اور اداروں کے سربراہوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ یو ٹی انتظامیہ نے 5 ستمبر 2021 کو یوم اساتذہ کے موقع پر کل نو اساتذہ کو اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر سال کا بہترین استاد قرار دیا ہے ان میں سے 4 اساتذہ کا تعلق کشمیر جبکہ 5 کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ جموںصوبہ سے ایوارڈ یافتہ اساتذہ میں تھنہ منڈی سے تعلق رکھنے والے محمد ایاز رینہ شامل ہیں ۔ ان کی اس بہترین کارکردگی نے خطہ پیر پنچال کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور اس خبر سے پورے خطہ میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔ واضح رہے کہ 23 دسمبر 2019 کوNCERT-CIET دہلی میں ایک شاندار تقریب کے دوران آی سی ٹی ٹیکنالوجی میں بہترین تعلیمی کارکردگی کے لئے ملک بھر سے نامزد تقریبا 43 اساتذہ کو نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان اساتذہ میں خطہ پیر پنچال کے فرزند محمد ایاز رینہ اور کنگن کشمیر سے ہلال احمد لون کو بھی اس اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ یہ تقریب ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر دہلی میں منعقد ہوئی جس میں مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر مہمان خصوصی تھے۔ ان تمام اساتذہ کو سال 2021 کا بہترین استاد قرار دیا گیا جنھیں شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوینشن سینٹر (SKICC) سرینگر میں ایک شاندار تقریب کے دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ہاتھوں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اساتذہ کی محنت اور لگن کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ تدریسی برادری کی بے پناہ شراکت اور صحیح رہنمائی کے ذریعے ہم پورے جموں و کشمیر کو بدل سکتے ہیں انھوں نے طالب علم کی زندگی میں استاد کے اہم کردار پر زور دیا ،جیسا کہ حقیقی قوم کے معمار اور علم اور حکمت کا ذریعہ ہے۔