مینڈھر// اتو ار کی رات سیمنٹ سریا مارکیٹ میںناجائز تجاوزات مخالف مہم کے دوران تحصیلدار مینڈھرشہزاد لطیف خان کی چند افراد کے ہاتھوں مار پیٹ کے واقعہ کے بعدپیداہوئے کشیدہ حالات اگرچہ معمول پر آگئے ہیں لیکن تحصیلدار کی حمایت میں پرامن احتجاج اور کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے ۔ منگل کے روز محکمہ مال کے ملازمین اور گورنمنٹ گرلز وبوائز ہائراسکینڈری سکولوں کے عملہ کی طرف سے کام چھوڑ ہڑتال کی گئی جبکہ تحصیل کمپلیکس میں بڑی تعداد میں لوگوںنے جمع ہوکر تحصیلدار کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کی مانگ کی ۔محکمہ مال کے ملازمین کی طرف سے مسلسل دوسرے روز بھی کام چھو ڑ ہڑ تال کی گئی اور اس دوران پٹوار ایسو سی ایشن مینڈھر ، کلریکل ایسو سی ایشن مینڈھر اور درجہ چہا رم کے ملا زمین ہڑتال میں شامل ہوئے ۔ہڑتالی ملازمین نے حکام سے ملزمان کی گرفتاری کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ اپنے کام میں مصروف تھی جب کچھ لو گو ں تحصیلدار کی پو لیس کی مو جو دگی میں بری طر ح پٹا ئی کی اور افسوسناک بات ہے کہ ابھی تک اس سلسلے میں کوئی کارروائیءنہیں ہوئی ۔انہوںنے کہاکہ جب تک پولیس ملزمان کو حراست میںنہیں لیتی تب تک ان کی یہ ہڑتال جاری رہے گی اور پولیس کارروائی میں غفلت پر یہ احتجاج پورے صوبہ تک پھیلادیاجائے گااس لئے ملزمان کی فوری طور پر گرفتاری عمل میںلائی جائے ۔ اسی معاملے پر گو رنمنٹ ما ڈل بو ائز اور گر لز ہا ئر سیکنڈری سکول مینڈھر کے ملا زمین نے کام چھو ڑ ہڑ تال کر کے ایس ڈی ایم مینڈھر کو ایک یا دشت نا مہ پیش کیا ۔انہوںنے تحصیلدار پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایک احتجاجی جلوس بھی نکالاجس میں لیکچرار اور ماسٹر بھی شامل تھے ۔یہ ملازمین جلو س کی شکل میں تحصیل کمپلیکس مینڈھر پہنچے اور ایس ڈی ایم مینڈھر کو ایک یا دشت نا مہ پیش کر کے مطالبہ کیاکہ تحصیلدار کے ساتھ انصاف کیاجائے اور ملزمان کی فوری طور پر گرفتاری عمل میںلائی جائے ۔انہوںنے کہاکہ تحصیلدار کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اور پولیس کی موجودگی میں ان کی مارپیٹ کیاجانا قابل مذمت ہے ۔ان کاکہناتھاکہ یہ واقعہ ایک سازش کے تحت پیش آیاہے لیکن کچھ لو گو ں کی مداخلت کی بدولت ملزمان اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکے لیکن پھر بھی وہ پولیس کے شکنجہ میں نہیں آئے اور بھاگ گئے ۔انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں سخت کارروائی کی جانی چاہئے تاکہ غنڈہ عناصر آئندہ اس طرح سے انتظامیہ کے کام میں رکاوٹ نہ ڈالیں ۔ملازمین نے انتباہ دیاکہ اگر پولیس کارروائی نہ ہوئی تو احتجاج میں توسیع کی جائے گی اور تمام ملازمین کام چھوڑ ہڑتال پر چلے جائیںگے ۔دریں اثناءتحصیلدار کی حمایت میں تحصیل کمپلیکس مینڈھر میں بڑ ی تعداد میں لو گوںنے جمع ہوکر احتجاج کیا ۔مظاہرین نے تحصیلدار کی حمایت میں نعرے بازی کرتے ہوئے انتظامیہ و پولیس سے کارروائی کامطالبہ کیا ۔اس دوران اگرچہ افسران نے انہیں احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی لیکن وہ کئی گھنٹوںتک مظاہرہ کرتے رہے ۔انہوںنے سوالیہ انداز میں کہاکہ کیسے پولیس کی موجودگی میں مجسٹریٹ پر حملہ کیاگیا اور ملزمان اپنا فعل انجام دینے کے بعد فرار بھی ہوگئے ۔انہوںنے کہاکہ پولیس ملزمان کی گرفتاری عمل میںلانے میں ناکام ہوگئی ہے اوراگر ان کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو مینڈھر میں حالات خراب ہوجائیںگے ۔ انہوںنے کہاکہ تحصیلدار مینڈھر ایک ایماندار افسر ہیں اور ان پر اس طرح سے حملہ کیاجانا افسوسناک ہے جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔