عشرت حسین بٹ
منڈی// تحصیلدار منڈی اشفاق چوہدری نے محکمہ ہیلتھ کے آفسران کے ہمراہ جمعرات کو منڈی بازار کا اچانک معائنہ کیا جس دوران انہوں نے منڈی میں چل رہی پیتھالوجی لیبارٹریز کا بھی معائنہ کیا۔ اس دوران دو لیناٹرئز کو ضروری لوازمات نہ ہونے کی بنا پر بند کر کے ان پر تالا چڑھایا گیا۔ اس موقع پر ادویا دکانوں کا بھی معائنہ کیا گیا جس دوران آفسران نے ادویات دکانوں پر فروخت ہونے والی دوائیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر تحصیلدار نے ادویا دکانداروں کو واضح طور پر کہا کہ وہ قانون کے مطابق ہی ادویات کو فروخت کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ڈرگس کی جانب سے جو بھی گائڈ لائن دی گئی ہیں اور جو بھی ریکارڈ وغیرہ مرتب کرنا ہوتا ہے اسی حساب سے عوام کو ادویا ت فروخت کریں ۔اس موقع پر تحصیلدار منڈی نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی ہدایات پر منڈی میں لیباٹریز اور ادویا ت دکانوں کا معائنہ کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ اس دوران دو لیباٹریز کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بند (سیز ) بند کیا گیا اور انہیں یہ سختی سے کہا گیا کہ وہ ایس او پیز کو دیکھ کر ہی کام کریں تاکہ لوگوں کو بہتر سہولیات حاصل ہو سکیں۔