پونچھ//ممبر اسمبلی حویلی شاہ محمد تانترے نے اپنے حلقہ انتخاب کے دور دراز سرحدی علاقہ شاہ پور کا دﺅرہ کیا۔ یہاں جاری بیان کے مطابق موصوف نے سرحد کے قریب واقع اس گاﺅں کی چوٹی تک چار کلو میٹر پیدل سفر طے کیا جہاں مقامی لوگوںنے ان کا استقبال کیا ۔اس دوران کئی لوگوںنے مُختلف سیاسی پارٹیوں کو چھوڑ کر پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ شامل ہوئے افرادکا کہنا تھا کہ وہ ایم ایل اے موصوف کے عوام کے تئیں حُسنِ سلوک ، غریب پروری اور پچھلے اڑھائی سال سے اُن کی قیادت میں عوامی ترقیاتی امور میں آئی تیزی سے متاثر ہو کر پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ تانترے نے پارٹی میںشامل ہوئے افراد کے گلے میں ہار پہنا کر اُن کا گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے اُنہیں مبارک باد پیش کی اور اُن تک بُنیادی عوامی سہولتیںبہم پہنچائے جانے کی مُکمل یقین دہانی کرائی۔اس دوران چوہدری محمد شفیع میلو ممبر سٹیٹ ایڈوائزری بورڈ برائے گوجر بکروال کی صدارت میں ایک عوامی اجلاس منعقد کیا گیا ۔اُنہوں نے کہا کہ ماضی کے سیاست دانوں نے اس علاقہ کے عوام کو ترقیاتی امور کی فہرست سے بالکل باہر رکھ کر اُن کی بُنیادی سہولیات تک کا خیال نہ رکھا بلکہ اُن کا محض ووٹ بینک کی طرح استعمال کیا جس کا اِنشاءاللہ اب بھر پور ازالہ کیا جائے گا۔ انہوںنے ممبر اسمبلی کو یقین دلایا کہ آنے والے پنچایتی الیکشن میں موضع شاہ پور سے پی ڈی پی کامیابی حاصل کرے گی۔ پارٹی میں شامل ہوئے افراد میں محمد عباس راٹھور ، مُنیر حُسین تیڑوا، محمد لطیف چیچی ، عطا للہ خان راٹھور ، محمد شوکت تیڑوا، محمد شکور گیگی ، نذیر حُسین کالس ، نذیر احمد بانڈے ، محمد ساجد اور خادم حُسین قابلِ ذکر ہیں۔ اس دﺅرہ میں موصوف کے ہمراہ پارٹی کے سینئر لیڈران میں بلاک صدر پونچھ چوہدری محمد اکبر، حافظ سیّد محمد شاہ بلاک صدر ننگالی، چوہدری غُلام حُسین تیترو بلاک صدر ایس ٹی سیل ،چوہدری جلال الدین چوہان ، محمد اقبال قریشی ، چوہدری محمد شفیع اور راجہ ممتاز احمد شیخ شامل تھے ۔