سرنکوٹ//ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ میں اکثر سڑکوں کی مرمت کی ضرورت ہے ۔خاص طور پر سڑکوں پر تارکول نہیں بچھایاجارہااوراس علاقے کو نظرانداز کیاجارہاہے۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ تارکول پہلے تو کہیں بچھایاہی نہیں جاتا اور اگر کہیں بچھابھی دیاجائے تووہ کچھ ہی دن بعد اکھڑ جاتاہے کیونکہ اس میں غیر معیاری میٹریل کا استعمال کیاجاتاہے ۔سرنکوٹ سے چار کلو میٹر کی دوری پر واقع سڑک دھندک تا ہاڑی مرہوٹ سد بھائوناکے تحت فوج نے نکال کردی تھی ،پر تارکول بچھایاگیاتاہم وہ اکھڑ گیاہے ۔ اب اس سڑک میں بڑے بڑے کھڈے دکھائی دے رہے ہیں اور نالیوں کا نام و نشان تک نہیں۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ اگر کوئی حادثہ رونماہواتو اس کی ذمہ داری حکام پر عائد ہوگی ۔ لوگوں نے متعلقہ محکمہ اور وزیر برائے تعمیرات نعیم اختر سے اپیل کی ہے کہ اس سڑک کی جلد سے جلد مرمت کی جائے اور تارکول بھی بچھایاجائے۔