کشتواڑ//شاہ اسرارالدین بغدادیؒ کے عرس پاک کے موقعہ پر چوگان گرائونڈ میں تاجروں کی طرف سے سینکڑوں کی تعداد میں مختلف سٹال لگائے گئے تھے جہاں لوگوں نے لاکھوں روپے کی خریداری کی۔لگائے گئے مختلف قسم کے سٹالوں میں الگ الگ طرح کی چیزیں تھیں جن میں گرم ملبوسات ، کمبل ، برتن جوتے و دیگر سٹال تھے جبکہ کھانے پینے کے سٹال بھی لگے تھے۔ نہ صرف ضلع بلکہ دیگر مقامات سے بھی سینکڑوں تاجروں نے سٹال لگائے تھے جو لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہوئے دیکھے گئے جہاں لوگوں نے لاکھوں روپے کی خریداری۔ پولیس بھی متحرک نظر آئی ۔پولیس نے کئی مقامات پر لوگوں میں ماسک تقسیم کئے جبکہ کئی مقامات پر بغیر ماسک کے لوگوں کا چالان کیا۔