عظمیٰ نیوزسروس
جموں //چیف سیکریٹری اٹل ڈلو نے جمعہ کو یہاںیوٹی سطح کی کارڈنیشن کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی،جسے ریزروبینک نے طلب کیاتھااورجس میں بے ضابطہ اداروں کی غیرقانونی بچت،دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کے معاملات سے متعلق امور اورمتعلقین کے ساتھ مارکیٹ انٹلی جنسکے اشتراک پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔میٹنگ کے دوران چیف سیکریٹری نے بینک حکام پرزوردیا کہ وہ عوام میں اس حوالے سے زیادہ سے زیادہ بیداری پھیلائیں تاکہ وہ مالی دھوکہ دہی سے بچ سکیں۔انہوں نے بینکوں کومسلسل عوام کیلئے ’کرنے اورنہ کرنے‘سے متعلق ضابطے جاری کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے طلاب اور سیلف ہیلپ گروپوں کیلئے رسائی پروگرام منعقد کرنے کوبھی کہا تاکہ ہرگھر اس بات سے باخبر ہوجائے کہ مالی دھوکہ دہی سے کیسے بچاجائے۔میٹنگ کے دوران چیف سیکریٹری نے کارروائی کے مکات جن میں پولیس کے آگہی پروگرام،عوام کی بیداری کی سرگرمیاں ،زیرالتواء دھوکہ دہی معاملات کی پیش رفت کابھی جائزہ لیا۔انہوں نے ان محاذوں پرعوام کے سرمایہ کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے مزیدموثر اقدامات پر زور دیا اورغیرمجازبچت سکیموں پر پابندی کے قانون 2019کے نفاذ پر زوردیا۔ اس موقعہ پرآر بی آئی کے جنرل منیجرنیرج کمار نے آن لائن دھوکہ دہی سرگرمیوں سے بچنے کے اقدامات پرروشنی ڈالی اورسبھی متعلقین کے درمیان تال میل پر زور دیا۔میٹنگ میں جموں کشمیر غیرمجازبچت وقرضہ ایپلی کیشنوں سے متعلق دھوکہ دہی معاملات کی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں جموں کشمیرحکومت کے اعلیٰ حکام ،پولیس افسروں نے حصہ لیا۔میٹنگ میں ریزروبینک آف انڈیا اور سیکورٹی اینڈایکسچینج بورڈ آف انڈیا کے حاکم بھی موجودتھے۔