اشتیاق ملک
ڈوڈہ //بے روزگار نوجوانوں کو ہنر مند بنانے و اپنا روزگار کمانے کا بہترین موقع فراہم کرنے کی کوشش کے تحت 26راشٹریہ رائفلز نے سد بھاؤنہ میں تحصیل چلی پنگل کے ملکپورہ میں 30روزہ ویلڈنگ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں بھلیسہ کے مختلف گاؤں سے تعلق رکھنے والے 30کے قریب نوجوانوں نے شرکت کی۔تربیتی کورس کے اختتام پر ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں 26راشٹریہ رائفلز یونٹ گندوہ کے کمپنی کمانڈر نے شرکت کی اور نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تربیتی کورسز کا مقصد بے روزگار نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ہے تاکہ وہ اپنا روزگار کمانے کے لئے آسانی سے اپنے ہنر کا استعمال کریں۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ منشیات و دیگر سماج مخالف سرگرمیوں سے دوررہیں اور اپنے ملک و علاقہ میں امن و اماں قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ فوج جہاں ملک و لوگوں کی سلامتی کے لیے کوشاں ہے وہیں بے روزگار نوجوانوں کو ہنر مند بنانے، مفت طبی کیمپوں کا انعقاد کرنے و انفارمیشن ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کے لئے آپریشن سدبھائونا کے تحت مختلف کورسز کرائے جاتے ہیں تاکہ فوج و لوگوں کے درمیان بہتر تال میل بنائے رکھیں۔