جموں //ریاستی اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ اور بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینہ نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی ۔ دونوں لیڈروں نے ریاست کے کئی سرحدی علاقوں کا دورہ مکمل کیا ہے اور اس تناظر میں انہوں نے گورنر کو جانکاری دیتے ہوئے ان علاقوں میں کمیونٹی اور انفرادی بنکر تعمیر کرانے کی گذارش کی ۔ انہوں نے پونچھ ، نوشہرہ ، سندر بنی ، آر ایس پورہ اور اکھنور کے سرحدی علاقوں میں شیلنگ سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے اور ان علاقوں میں بلٹ پروف ایمبو لینس گاڑی دستیاب کرانے کی مانگ بھی کی ۔ گورنر نے اُن کے مطالبات پر غور کرنے کا یقین دلایا ۔