راجوری//بی ایس ایف نے 52واں ’رائزنگ ڈے ‘کے موقعہ پر اپنے ہیڈ کوارٹر راجوری میں ایک تقریب منعقد کی جس کی صدارت ڈپٹی انسپکٹر جنرل بی ایس ایف راجوری پونچھ سیکٹر نے کی ۔اس تقریب میں بڑی تعداد میں افسران نے شرکت کی۔اس دوران خون کا عطیہ بھی دیاگیاجس کیلئے میڈیکل سپرانٹنڈٹ ضلع ہسپتال راجوری ڈاکٹر محمود بجاڑ اور دیگر عملہ وہاں موجو دتھا۔ اس موقعہ پر کل 36پوائنٹ خون بطور عطیہ دیاگیاجو مستقبل میں مریضوں کے کام آسکے گا۔