راجوری//خوراک، شہری رسدات ، امور صارفین اور قبائلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے گھٹتے بچہ جنسی تناسب پر قابو پانے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے لڑکیوں کے تئیں سماجی تصور اور اذہان میں تبدیلی لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وزیر موصوف نے ان باتوں کا اظہار یہاں مرکزی حکومت کی سکیم ’’بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو ‘‘کے سلسلے میں منعقدہ ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس ورکشاپ کا انعقاد بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی میں سماجی بہبود محکمہ نے کیا تھا جس میں راجوری ضلع میں کم ہو رہے جنسی تناسب کے معاملے پر غور و خوض کیا گیا ۔وزیر نے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے تمام متعلقین کو اپنا بھر پور تعاون دینا چاہئے اور سماج کے مختلف طبقوں کو اپنے نظریات میںتبدیلی لانی چاہئیں۔ انہوں نے بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو جامع بیداری مہم چلانے کے لئے ضلع انتظامیہ کی ستائش کی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر شاہد اقبال چودھری نے ان اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی راجوری میں ’بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو ‘کی مناسبت سے ورکشاپ گھٹتے بچہ جنسی تناسب پرقابوپانے کیلئے سوچ میں تبدیلی ناگزیر: ذوالفقار جو لڑکیوں کی بہبودی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے طلاب اور سکالروں پر زور دیا کہ وہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر کے بچیوں کے حقوق کو تحفظ دینے اور انہیں فروغ دینے کے لئے ایک جامع مہم چلائیں۔اس موقعہ پر کئی دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا۔بعد میں وزیر نے ڈی سی کے ہمراہ گجر بکروال ہوسٹل کا دورہ کیا اور وہاں ہوسٹل کے اکیڈیمک بلاک کا سنگ بنیاد رکھا جو تین کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے ۔