’بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو ‘پر فوج کا بیداری پروگرام

منڈی //فوج کی جانب سے سرحدی ضلع پونچھ کے سرکاری سکول سیکلو میں ’بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو ‘کے عنوان نے سے ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران مقررین نے لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے خواتین کو تعلیم کے ذریعہ با اختیار بنانے پر زور دیا ۔اس بیداری پروگرام میں سکول کے نو ٹیچروں کیساتھ ساتھ 47طلباء نے بھی شرکت کی ۔پروگرام کے دوران مقررین نے کہاکہ اس جدید دور میں لڑکیوں کی تعلیم انتہائی اہم ہے تاہم والدین و سماج کو چاہئے کہ وہ لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔بیداری پروگرام کے دوران مرکزی حکومت کی معاونت سے لڑکیوں کیلئے چلائی جارہی سکیموں کے سلسلہ میں بھی جانکاری فراہم کی گئی ۔