نیوز ڈیسک
جموں// پولیس نے پیر کو اننت ناگ ضلع میں ایک بین ریاستی منشیات سپلائی کرنے والے کو گرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں چھاپہ مارا اور شمس الدین گنائی کو گرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ اسے سانبہ لایا گیا اور پولیس نے اس سے پوچھ تاچھ کی۔سانبہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بینم توش نے کہا کہ گنائی، جس کا بجبہاڑہ سے ہے، مختلف مقدمات میں جموں کشمیر، پنجاب اور دیگر ریاستوں میں مطلوب تھا۔وہ سانبہ پولیس کو منشیات کی سمگلنگ کے ایک کیس میں بھی مطلوب تھا جس میں گزشتہ سال ستمبر میں 667 کلو گرام پوست برآمد کی گئی تھی اور ایک سمگلر کو موقع سے گرفتار کیا گیا تھا۔تاہم، گنائی مہینوں تک گرفتاری سے بچنے میں کامیاب رہے۔