بین الریاستی منشیات سمگلروں کے گروہ کا پردہ فاش

کٹھوعہ //جے اینڈ کے پولیس کٹھوعہ نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ہفتہ کے روز اُس وقت ایک اہم کامیابی حاصل کی ،جب پولیس نے لکھن پور میں دو بین ریاستی سمگلروں کے قبضہ سے 5,70,470 /روپے کی نقدی اور 2.2 کلو گرام فکی برآمد کی گئی۔مبینہ سمگلروں کی شناخت دھرمیندر سنگھ ولد جسبیر سنگھ اور کلونت ولد کرشن ساکنان فلور، جالندھر ،پنجاب کے بطور کی گئی ہے۔اطلاعا ت کے مطابق پولیس اسٹیشن لکھن پور نے قومی شاہراہ پر لکھن پور کے مقام پر ایک کار زیر نمبر PB01C-8198 کو روکا اور اس میں سے فکی کے علاوہ بھاری نقدی برآمد کی۔منشیات سمگلروں کو گرفتار کیا  گیا ہے اور کار بھی ضبط کی گئی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں زیر ایف آئی آر نمبر  46/2019  کے تحت ایک معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔