تھنہ منڈی //اقرا پبلک اسکول بہروٹ میں کشمیری زبان کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد ہوا۔اس موقعہ پر مقررین نے تھنہ منڈی کالج میں کشمیری بطور مضمون پڑھانے کا خیر مقدم کیا اور کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شکیل رینہ کی کاوشوں کی سراہنا کی ۔ڈاکٹر شاہدہ شبنم نے کہاکہ یہ ایک خوش آئند اقدام ہے اوراس سے کھوئی ہوئی میراث واپس آئے گی ۔اس دوران کالج میں آنے والے وقت میں منعقد ہونے والے ورک شاپ،سیمیناراور کورسز کے حوالے سے بچوں کو واقف کروایاگیا۔پروگرام میں شعراء و ادباء شہباز راجوروی،فدا راجوروی،عبدالسلام بہار،روبینہ میرنے بھی شرکت کی۔بعدمیںایک نعتیہ محفل کا بھی پر اہتمام کیاگیا۔آخر پر ڈاکٹر شاہدہ نے ان بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے جنہوں نے کشمیری زبان میں رنگا رنگ پروگرام پیش کئے۔