جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کا ایک وفد یہاں پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ کی قیادت میں گزشتہ کئی ہفتوں سے اپولو اسپتال، چنئی میں زیرعلاج تملناڈو کی وزیراعلی جے للیتا کی عیادت کے لئے پہنچا اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔وفد نے امید ظاہر کی کہ جے للیتا جلد صحت مند ہوکر انسانی محبت ، مساوات، قومی اتحاد اور یکجہی کا پیغام پو رے ملک میں پھیلائیں گی۔وفد میں نصرین حامد، مسڑنریش امبیڈکر(صدر تملناڈو پنتھرس پارٹی)، اے جیسوراجن اور کریم شامل تھے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ جیہ للیتا پنتھرس پارٹی کے پیغام ’کشمیر سے کنیا کماری تک ہندوستان ایک ہے‘ کو پوری دنیا میں پھیلائیں گی۔اپولو اسپتال کے ریسیپشن سنٹر پر اے آئی اے ڈی ایم کے کے سینئر لیڈروں نے پنتھرس پارٹی کے وفد کا استقبال کیا اور نیک تمنائیں لیں۔پروفیسر بھیم سنگھ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جیہ للیتا جلد صحت مند ہوکر اپنا کام کاج سنبھالیں گی۔پروفیسر بھیم سنگھ تملناڈو پنتھرس پارٹی لیڈروں کے ساتھ آج صبح کنیا کماری سے ٹرین کے ذریعہ چینئی پہنچے تھے۔وہ 29اکتوبر2016کو حیدرآباد کے لئے روانہ ہوں گے۔