اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ کے ایڈیشنل ضلع بھدرواہ میں آتشزدگی کی پراسرار واردات میں 4 رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بدھ کو بعد دوپہر بھدرواہ کے پونیجہ میں ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی اور کچھ ہی دیر میں آس پاس کے مکانوں میں پھیل گئی۔اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی، پولیس کی ٹیم، فائر ایمرجنسی سروسز و سیکورٹی فورسز کے جوان جائے وقوعہ پر پہنچے اور بچاؤ کاروائی شروع کی۔اس دوران اگر چہ کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم 4رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں جن میں بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوا ہے۔اے ڈی سی بھدرواہ سنیل بھٹیال نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 4رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیںجن میں راج محمد ولد غلام حسن، جان محمد ولد عبدالعزیز، محمد شکور ولد غلام علی و عبدالقيوم ولد غلام علی ساکنان پونیجہ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کی بھر پور مدد کی جائے گی۔