بھدرواہ میں آگ کی پر اسرار واردات | 1 رہائشی مکان تباہ، لاکھوں کی مالیت کا سامان جل کر راکھ

ڈوڈہ //بھدرواہ جائی روڈ پر پرنالہ کے نزدیک پیش آئے آگ کی پر اسرار واردات میں ایک رہائشی مکان تباہ ہوا ہے جس میں لاکھوں کی مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق اتوار کی شام بودھ راج ولد کاشی رام کے تین منزلہ رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت میں پھیل گئی. اس دوران مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور کچھ دیر بعد آگ پر قابو پایا گیا تاہم ایک چھت مکمل طور پر خاکستر ہوئی جس میں لاکھوں کی مالیت کا سامان سامان تباہ ہوا۔علاقہ کے سماجی کارکن و ایڈووکیٹ محمد ماجد ملک نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کو مالی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔ادھر ڈوڈہ کے اودھیان پور میں عنائت اللہ ولد غلام قادر کے ایک شیڈ میں آگ لگ گئی. بتایا جاتا ہے کہ اس شیڈ کو بی ڈی او دفتر ڈالی کے اسٹور پر استعمال کیا جاتا تھا۔