بھدروارہ فاریسٹ ڈویژن میںمحکمہ جنگلات کی بڑی کارروائی

ڈوڈہ //ڈوڈہ کی جنگلات ڈویژن بھدرواہ کے رینج چرالہ کاہرہ میں محکمہ و فارسٹ پروٹیکشن فورس نے ایک مشترکہ کارروائی میں 600 کنال اراضی پر ناجائز قبضہ چھڑا کر کئی 7 ڈھانچوں کو منہدم کیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایف او بھدرواہ چندر شیکھر کی زیر نگرانی چرالہ رینج کے کمپارٹمنٹ 3 ٹانٹا درمن میں محکمہ جنگلات و فارسٹ پروٹیکشن فورس کے 50 اہلکاروں نے600 کنال اراضی پر کئے گئے ناجائز قبضہ چھڑانے کے لئے وسیع پیمانے پر فصلوں کو تباہ کر کے جنگلات کی اراضی کو اپنی تحویل میں لیا۔ اس دوران انہوں نے تعمیر کئے گئے 7 ڈھانچوں کو بھی مسمار کیا۔ی ایف او بھدرواہ چندر شیکھر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ محکمہ نے یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی کارروائی انجام دی ہے جس میں ایک ہی دن میں 609 کنال اراضی سے ناجائز قبضہ ہٹایا گیا ہے۔. انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی مہینوں سے محکمہ نے بھدرواہ ڈویژن میں جنگل مافیا و جنگلات کی اراضی پر کئے گئے ناجائز قبضہ کو ہٹانے کے لئے وسیع پیمانے پر مہم شروع کی ہے۔ ڈی ایف او نے سیول سوسائٹی و پنچائتی اراکین سے اپیل کی کہ وہ جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے و اس کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو بے نقاب کرنے میں محکمہ کو پنا مکمل تعاون فراہم کریں تاکہ قدرتی وسائل کا تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔