نئی دہلی//بھارتی فضائیہ نے اتوار کو381مسافروں کوجموں اور سرینگر سے لیہہ بھاری ٹرانسپورٹ طیاروں میں پہنچایا۔حکام کے مطابق یہ مسافربھاری برف باری کے بعد سرینگر لیہہ شاہراہ کے بند ہونے کے نتیجے میں درماندہ ہوگئے تھے۔قابل ذکر ہے کہ فضائیہ ہنگامی صورتحال میں جموں کشمیر اورلداخ کے مرکزی زیرانتظام علاقوں کے باشندوں کوبھاری ٹرانسپورٹ طیاروں C-17، C-130اورAN-32میںائرلفٹ کرتی ہیں۔