بڈگام میں2افراد نشیلی ادویات سمیت گرفتار

بڈگام//منشیات مخالف مہم کے دوران بڈگام پولیس نے2افراد کو نشیلی ادویات سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔ ڈہپورہ نصراللہ پورہ بڈگام میں ناکہ چیکنگ کے دوران بڈگام تھانہ کی پولیس پارٹی نے ایک سکوٹی زیر رجسٹریشن نمبرJK01H-0789کو روک لیا جس پر 2افراد سوار تھے۔ انہوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے دونوں کو پکڑ لیا۔دونوں کی تلاشی کے دوران اُن سے 55بوتلیں کوڈین فاسفیٹ پر مبنی ممنوعہ نشیلی شربت برآمد کی گئی۔ گرفتارکئے گئے افراد کی شناخت جاوید احمد ڈار ساکن نصر اللہ پورہ اور اعجاز احمد خان ساکن ڈہپورہ نصراللہ پورہ کے بطور ہوئی ہے۔تھانہ بڈگام نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر265/2021درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔