بڈگام میں گاڑی کی ٹکر سے 60سالہ شہری جاں بحق، بیٹی زخمی

سرینگر//وسطی ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں سنیچر کو ایک گاڑی نے راہ چلتے شہری کو ٹکر مار کر جاں بحق جبکہ اس کی بیٹی کو زخمی کردیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق گاڑی نے 60سالہ غلام احمد میر اور اس کی بیٹی 18سالہ ہمیرہ کو زد میں لاکر زخمی کیا۔
دونوں کو ایس ڈی ایچ خانصاحب پہنچایا گیا جہاں سے اُنہیں صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا تاہم غلام احمد زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گیا جبکہ اس کی بیٹی کا علاج جاری ہے۔
اس ضمن میں قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے۔