سرینگر//شراب کی خرید و فروخت کو بند کرنے کے مطالبے کو لیکر بچھوارہ ڈلگیٹ میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اورنعرہ بازی کی ۔جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد لوگ بچھوارہ ڈلگیٹ میں جمع ہوئے اور ’شراب نوشی بند کرو‘،شراب کی دکان کو بند کرو‘ کے نعرے لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ علاقہ میں شراب کی دکان کو فوری طور بند کیا جائے ۔احتجاج میں شامل شرکاء نے بتایا کہ شراب تمام برائیوں کی جڑ ہے لہذا اس کی خرید و فروخت پر پابندی لگائی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم اکثریتی جموں وکشمیر میںشراب کی خرید و فروخت پر پابندی لگانے کا لوگوں کا دیرینہ مطالبہ ہے۔انہوں نے ہوٹل ہیمال تک احتجاجی مارچ کیا اور شراب کو بند کرنے کے حق میں نعرہ لگائے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دنوں ائر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے ممکنہ عوامی احتجاج اور مختلف طبقہ فکر کی طرف سے غم و غصہ کے اظہار کے بعد سرینگر ائر پورٹ پر شراب کی دکان کیلئے مشتہر ٹینڈر کو مسترد کردیا۔