جموں//جموں وکشمیرنیشنل کانفرنس کے صوبائی صدردویندرسنگھ رانانے کہاکہ ہے بچوں کوہنرمندبنانے کیلئے ان کی بنیادی تعلیم مضبوط ہونالازمی ہے۔انہوں نے کہاکہ بچوں کے مستقبل کوتابناک بنانے میں اساتذہ کاکلیدی رول ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج کے بچے ہماری قوم کے کل کے مستقبل کے معمارہیں۔اس لیے ان کی بہترتعلیم وتربیت لازمی ہے۔ دویندررانانے ان خیالا ت کااظہار رین ڈراپ پری سکول کے سالانہ دن کے سلسلے میں وومن کالج گاندھی نگرمیں منعقدہ تقریب کے دوران خطاب کررہے تھے۔دویندررانانے کہاکہ سکول کی کامیابی کی تمناکااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ اگربچوں کی ابتداء میں بہتر بنیادبن سکے تو وہ آگے چل کرتعلیم کے میدان میں نئی بلندیاں طے کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سخت محنت اورلگن وتندہی سے انسان نئی بلندیاں چھوسکتی ہے اس لیے موجودہ ترقی یافتہ دورمیں بچوں کوسخت محنت کرنالازمی ہے اوراساتذہ پراہم ذمہ داری عائدہوتی ہے ۔اس موقعہ پر سکول کے بچوں کی جانب سے رنگارنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے جسے سامعین نے کافی پسندکیا۔ اس دوران آشارانی اوردیوراج گپتا ،آنجہانی کیپٹن تشارمہاجن کے والدین مہمان ذی وقارتھے۔رانانے کیپٹن تشارکوخراج عقیدت پیش کیااوران کی روح کی تسکین کیلئے دومنٹ کی خاموشی بھی اختیارکی۔