سرینگر +کولگام // بمنہ سرینگر اور کولگام ضلع کے چانسر چولگام گائوں میں سیکورٹی فورسز کیساتھ مسلح تصادم میں 2 جنگجو جاں بحق ہوئے۔ دونوں جگہوں پر آپریشن جاری ہیں۔پولیس نے بتایا کہ رات ساڑھے 9بجے کے قریب ہمدانیہ کالونی کے پیچھے جنگجوئوں کی موجودگی کی بنا پر سی آر پی ایف اور پولیس نے محاصرہ کرنے کی کوشش کی جس کے دوران یہاں موجود جنگجوئوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو مختصر رہا جس میں ایک عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہوا۔اسکی شناخت کی جارہی ہے۔پولیس نے مزید کہا کہ علاقے میں تلاشی کارروائی جاری ہے۔ادھر کولگام آپریشن کے بارے میںپولیس نے بتایاکہ 2 جنگجوئوںکی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے پر ایس اوجی،9آر آراوربٹالین18سی آر پی ایف نے دوپہرکے وقت چانسر چولگام کولگام کومحاصرے میں لیکر جنگجومخالف آپریشن شروع کیا۔پولیس ترجمان نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پرکہا کہ چولگام کولگام علاقے میں ملی ٹینٹوں اور حفاظتی عملے کے درمیان جاری جھڑپ میں ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ مارا گیا،جس کی لاش بر آمد کی گئی ہے۔پولیس کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کی تمام راہیں مسدود کر دی گئی تھیں۔سیکورٹی فورسزنے جب ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا تو محصورجنگجوئوں اورفورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک جنگجو مارا گیا۔پولیس نے بتایاکہ علاقے میں جنگجومخالف آپریشن جاری رکھاگیاہے کیونکہ یہاں مزیدایک جنگجو کے موجودہونے کی اطلاع ہے۔دیر شام کو ملی اطلاع میں کہا گیا ہے کہ جاں بحق جنگجو کی شناخت یاور علی چوپان ولد بشیر احمد ساکن پانی پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔ یاور علی 25مارچ 2021کو ملی ٹینٹوں کی صف میں شامل ہوا تھا۔پولیس نے بتایا کہ شام دیر گئے تک ملی ٹینٹ کی لاش بر آمد نہیں کی گئی ہے۔اور نہ اسکی تصدیق کی جاسکتی ہے کہ یاور علی ہی جاں بحق ہواگیا ہے۔بعض میڈیا رپورٹوں کے مطابق تصادم میں 2جنگجو جاں بحق ہوئے تاہم پولیس نے بتایا کہ گائوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور شام دیر گئے تک یہاں طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا جس کے بعد گائوں میں روشنیوں کا انتظام کرلیا گیا ہے اور جنگجو مخالف آپریشن جمعہ کی صبح تک ملتوی کردیا گیا ہے۔