بلی جین کنگ کپ | ثانیہ مرزا انڈین چیلنج کی قیادت کریں گی

نئی دہلی// (یو این آئی)سال 2022 کے بلی جین کنگ کپ ایشیا؍اوشیانا زون گروپ I کا انعقاد 11 اپریل سے ترکی کے انطالیہ میں ہوگا اور اس ٹورنامنٹ میں ہندوستانی چیلنج کی قیادت تجربہ کار ڈبلز کھلاڑی ثانیہ مرزا کریں گی۔ہندستان کے علاوہ چین، انڈونیشیا، جاپان، کوریا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی اپنا چیلنج پیش کریں گی۔ آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کی سلیکشن کمیٹی کی منگل کو میٹنگ ہوئی جس میں سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کا انتخاب کیا۔ کمیٹی نے ٹیم کا انتخاب رینکنگ، کارکردگی اور دستیابی کی بنیاد پر کیا۔ ثانیہ کے علاوہ ٹیم میں انکیتا رائنا، کرمن کور تھانڈی، ریا بھاٹیہ اور رتوجا بھونسلے شامل ہیں۔ وشال اپل کو ٹیم کا کپتان اور شالنی ٹھاکر کو کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔