راجوری//گورنمنٹ بوائزوگرلزکالاکوٹ کے طلباء نے بسوں کے اوقات کولیکراحتجاجی مظاہرہ کیا۔یہاں کالاکوٹ کے مرکزی پل کے نزدیک طلباء جمع ہوئے اوربسوں کے اوقات کے معاملہ کولیکراحتجاجی مظاہرہ کرکے انتظامیہ کیخلاف کے نعرے بازی شروع کردیا۔اس دوران مظاہرین نے کہاکہ سداتاکالوکٹ کے درمیان بس وقت پرنہیں چلتی ہے جس کی وجہ سے وہ 9.30بجے سکولوں میں پہنچتے ہیںاوران کی کلاس ضائع ہوجاتی ہے۔ایس ایچ او کالاکوٹ درشن سنگھ ودیگرافسران نے موقعہ پرپہنچے اوراحتجاج ختم کرایا۔بعدازاں طلباء نے تحصیلدارکالاکوٹ میں انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی جہاں طلباء کی مانگ کے مطابق بسوں کے اوقات کوطے کیاگیا۔