مظفرآباد//آرونی، رنگریٹ کشمیر میں فورسز کے ہاتھوں مارے گئے 7نوجوانوں، 60سے زائد نہتے مظاہرین کو زخمی کرنے کیخلاف متحدہ حریت قیادت کی کال پرپاکستانی زیر انتظام آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پاسبان حریت کا برہان وانی چوک میں احتجاجی دھرنا دیا اور ریلی نکالی جس میں بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی اورنوجوانوں کی تصاویر والے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء کااقوام متحدہ، اوآئی سی سے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ، بھارتی مظالم کشمیر کے اندر ایک بڑا انسانی المیہ پیدا کرچکی ہے۔ ریلی کی قیادت پاسبان حریت چیئرمین عزیر احمد غزالی، وائس چیئرمین انٹرنیشنل فورم فار جسٹس مشتاق الاسلام، ایف آئی ایف کے راہنماساریہ وحید، مہاجرین کے نمائندہ محمد اقبال اعوان کشمیر ہیومن رائٹس کے راہنمابلال احمد ،شاہین احمد شاہ، عثمان علی نے کی۔ مظاہرین سے خطاب میں عزیر احمد غزالی نے کہا کے بھارتی فوج حکومت ہند سے حاصل شدہ غیر انسانی قوانین کے واختیارات کی آڑ میں کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔