کنگن//گگن گیرگنڈ کنگن میں بجلی کی عدم دستیابی کے پیش نظر سرینگر سونہ مرگ شاہراہ پر محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ایک گھنٹے تک گاڑیوں کی آمدورفت مسدود ہوکر رہ گئی۔چونی دجی گگن گیر کنگن کے مردو زن نے شاہراہ پر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بستی میں نصب بجلی ٹرانسفارمر ایک ہفتہ قبل خراب ہوگیا جس کو محکمہ نے مرمت کے لئے ورک شاپ پہنچایا اور تب سے آج تک ٹرانسفارمر کو مرمت کرکے دوبارہ نصب نہیں کیا گیا اور بستی گھپ اندھیرے میں ہے۔ اطلاع ملتے ہی گنڈ پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی اور لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبے کو محکمہ بجلی کے افسران کی نوٹس میں لایا جائے گا۔ احتجاجی صاارفین نے پولیس کی یقین دہانی پر پرامن طور پر احتجاج ختم کیا اور شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوگئی۔