راجوری//راجوری میںمحکمہ بجلی کے ٹرانسفارمرورکشاپ کے باہر آگ بڑھک اٹھی تاہم فائر سروس کے عملہ نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اسے بجھانے میں کامیابی حاصل کی ۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ تعمیرات عامہ کے ایکسن کے دفتر کے نزدیک ورکشاپ کے باہر صبح کے وقت آگ نمودار ہوتے دیکھ کر پولیس اور فائر سروس کا عملہ موقعہ پر پہنچ گیا اور آدھے گھنٹے کی مشقت کے بعد اس پر قابو پالیاگیا۔ایک افسر نے بتایاکہ اس سے پہلے آگ مزید پھیل جاتی اوراس سے تباہی مچتی ،اس پر قابو پالیاگیا۔