بانہال //بانہال میں پی ڈی پی ضلع صدر بشیر احمد رونیال کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔ جس میں تحصیل بانہال کے متعدد عہدہ داران کے علاوہ بھاری تعداد میں عام لوگوں نے شرکت کی ۔ اس دوران حلقہ انتخاب بانہال کے لوگوں کے در پیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پارٹی کے ضلع صدر بی اے رونیال نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار گرنے پر بانہال کے لوگوں کو مایوس نہیں ہونا چاہئے کیونکہ پارٹی ہر وقت بانہال کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی پی ڈی پی دوبارہ بر سر اقتدارآئے گی اسلئے لوگوں کو کسی بھی غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بانہال سیاسی طور پر پچھڑا ہوا علاقہ ہے کیونکہ آج تک یہ علاقہ سیاسی نمائندگان کی عدم توجہی کا شکار رہا ہے، بانہال کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ اس دوران پی ڈی پی یوتھ ضلع صدر فیاض احمد ، زونل صدر منیر احمد بٹ ،بہار احمد نائیک ، فاروق احمد ، غلام رسول ،غلام قادر، بشیر احمد ، چودھری خلیل احمد اور غلام نبی وغیرہ موجود تھے ۔