محمد تسکین
بانہال// بانہال پولیس نے چوریوں کے معاملات کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے، ایس ایس پی رامبن کلبیر سنگھ کی مستعد رہنمائی میں، ایڈیشنل ایس پی گورو مہاجن کی نگرانی اور ایس ڈی پی او بانہال منجیت سنگھ اور ایس ایچ او پی ایس بانہال عاشق بخآری کی قیادت میں کامیابی سے گاڑیوں کی تین بیٹریوں کو چرانے والے چوروں کو گرفتار کرکے ایک لاکھ روپئے سے زائد کا مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 11اور 12 فروری کی درمیانی رات کو نامعلوم چور ٹھیکیدار مدثر حمید ملک کراوہ بانہال کا مال چوری کرکے لے گئے تھے اور اس معاملے پر ایف آئی آر نمبر 14/2025 زیر دفعہ زیردفعہ 303(2)/3(5) بی این ایس پولیس سٹیشن بانہال میں درج کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس کی تحقیقات منمیت سنگھ کو سونپی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ایک ٹیم تشکیل دی اور 03چوروں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار چوروں کی شناخت امتیاز احمد ولد غلام محمد تانترے، جاوید احمد میر ولد غلام احمد میر، وقار احمد میر ولد بشیر احمد میر تمام ساکن کھارپورہ بانہال کے طور کی گئی ہے ۔ تفتیش کے دوران پولیس نے گرفتار چوروں کی نشاندھی پر جموں اور گنڈ بانہال سے مسروقہ مال برآمد کیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ برآمد شدہ املاک کا تخمینہ مالیت ایک لاکھ روپئے سے زائد ہے۔