محمد تسکین
بانہال // فوج کی طرف سے بانہال کے کراواہ گاؤں میں عوام کو سرکاری سکیموں کی جانکاری دینے کے بارے میں ایک جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا جس میں مقامی معززین اور نوجوانوں کے علاوہ فوج کے افسروں نے شرکت کی ۔ اس کیمپ میں مرکزی سرکار کی درجنوں عوام دوست سرکاری سکیموں کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دی گئی اور انہیں ان سکیموں سے فایدہ اٹھانے کیلئے طریقے کار بتائے گئے ۔ اس موقع پر فوجی افسران نے متعدد مرکزی سکیموں پر روشنی ڈالی جن میں اسٹارٹ اپ فلیگ شپ پروگرام کے تحت اسکیمیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ خود روزگار کیلئے مختلف سکیموں کی مدد لے سکتے ہیں اور اس کیلئے آپ بنک سے آسان شرائط پر قرضہ لیکر اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان سرکاری سکیموں سے فائدہ اُٹھائیں اور بہتر زندگی کیلئے پیش رفت کریں۔