محمد تسکین
بانہال // بانہال میں دو روز سے جاری ڈسٹرکٹ تائیکانڈو چمپین شپ اختتام کو پہنچی ۔ تقریب کا اہتمام جموں و کشمیر تائیکانڈو ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔ اس موقع پر تحصیلدار بانہال امتیاز احمد ، فوج کے کیپٹین لوکیش سنگھ راٹھور،پرنسپل ہائر سیکنڈری بانہال عبدالرشید گیری ، فزیکل ایجوکیشن افسر سعد اللہ میر ، صدر بیوپارمنڈل منڈل پرویز حمید شیخ ، سماجی کارکن مظفر احمد اور صحافی محمد تسکین ایوان صدارت میں موجود تھے۔چمپین شپ میں ضلع رام بن سے تعلق رکھنے والے ساٹھ کھلاڑیوں نے شرکت کی اور انہیں مختلف درجوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ تائیکانڈو مارشل آرٹ کے کئی زمروں میں تقسیم کھلاڑیوں کے آپسی مقابلے منعقد کرائے گئے۔ تقریب کے دوران کھلاڑیوں نے جنگی مہارتوں کا زبردست مظاہرہ کیا اور گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو آئندہ یوٹی سطح کی چیمپین شپ کیلئے منتخب کیا گیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر مقررین خاصکر تحصیلدار بانہال امتیاز احمد نے ضلع رام بن تائیکانڈو ایسوسی ایشن کے ضلع صدر صہیب مسرور ،ٹینیکل کوچ نعیم مسرور ، کوچ اروند کمار اور کوچ محسن رفیق کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو کھیلوں میں شامل کرنا اور اس طرح کے مقابلے منعقد کرنا علاقے میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے قابل تعریف قدم ہے۔ تحصیلدار بانہال نے کہا کہ وہ تائیکانڈو ایسوسی ایشن کو درپیش مشکلات اور ضروری سازو سامان کی مانگ کو ڈپٹی کمشنر رام بن بصیر الحق چودھری کی نوٹس میں لائیں گے ۔ اس موقع پر صدر تائیکانڈو ایسوسی ایشن ضلع رام بن کے صدر صہیب مسرور نے بتایا کہ انہوں نے قریب پچیس سال پہلے تائیکانڈو کے کھیل کو بانہال میں متعارف کرایا ہے اور تب سے اب تک یہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ایک سابق کھلاڑی سعد انور بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں ملک کی نمائندگی کی اور گولڈ میڈل حاصل کرکے تائیکانڈو ایسوسی ایشن جموں و کشمیر میں چار چاند لگائے۔چیمپین شپ کے آخری روز کھلاڑیوں اور شرکاء میں میڈل ، ٹرافیاں ، اسناد اور انعامات تقسیم کئے گئے۔