بانہال میں انٹر سکول زونل مقابلوں کا افتتاح کیاگیا

محمد تسکین

بانہال//محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی طرف سے بانہال میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والے زونل سطح کے کھیل کود کے مقابلوں کے ٹورنامنٹ منگل کی صبح سے ہائیر سیکنڈری سکول بوائز بانہال میں شروع ہوئے۔انٹر سکول زون بانہال کے ان مقابلوں کا افتتاح مہمان خصوصی ایس ڈی ایم بانہال رضوان اصغر نے کیا جبکہ زونل ایجوکیشن افیسر بانہال جمشید خان ، پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول بوائز بانہال عبد الرشید گیری ، زونل سپورٹس آفیسر بانہال محمد سعاد اللہ میر ، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر آصف امین چنڈیل ، زونل پلاننگ آفیسر کھڑی بھی رسم افتتاح کے موقع پر موجود تھے۔ اس کے علاؤہ محکمہ یوتھ سروسز اور سپورٹس کا فیلڈ عملہ اور این وائی سی کے رضاکار کھلاڑیوں کی رہنمائی ، کھیلوں کے دوران نظم ونسق اور کھیل کود کے مقابلوں کو احسن طریقے سے انجام تک پہنچانے کیلئے میسر ہیں۔ زونل سطح کے ان مقابلوں میں کبڈی، کھو کھو، والی بال اور ٹگ آف وار کے کھیلوں کا انعقاد ہو رہا ہے۔ ان مقابلوں میں تعلیمی زون بانہال کے سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں سے تعلق رکھنے والے قریب تیس سکولوں سے وابستہ ستراں سال سے کم عمر کے 1150 بچے حصہ لے رہے ہیں اور یہ مقابلے ایک ہفتے تک جاری رہیںگے۔اس موقع پر مہمان خصوصی ایس ڈی ایم بانہال رضوان اصغر اور دیگر مقررین نے ان زونل مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور زونل سطح کے مقابلوں میں شرکت کرنے والے بچوں کو خوش آمدید اور خیر مقدم کیا۔ انہوں نے بچوں پر زور دیا کہ وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے مقابلوں میں بھی اپنے جوہر دکھائیں اور کھیلوں کے شعبے میں اپنے علاقوں ریاست اور ملک کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ بانہال کے علاقوں میں بچوں میں بہت ہنر پایا جاتا ییثاور قدرتی صحت مند زندگی کی وجہ سے بانہال کے بچوں نے ریاستی اور قومی سطح کے مختلف کھیلوں میں حصہ کیجر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانہال جیسے پہاڑی علاقوں میں کھیل کود کیلئے میدانوں کی سخت قلت ہے اور کھیل کود کے میدان اور بنیادی سہولیات کے میسر رکھنے کی صورت میں بانہال سے اچھے کھلاڑی نکل کر سامنے آسکتے ہیں۔