بانڈی پورہ میں حادثہ

بانڈی پورہ // ترکہ پورہ بانڈی پورہ میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب 45سالہ مزدور ایچ ٹی ترسیلی لائن کی کرنٹ لگنے سے موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گیا ۔ محمد یوسف بٹ ولد عبدالغفار ساکن ترکہ پورہ زیر تعمیر جامع مسجد میں کام ررہا تھا، اس دوران مذکورہ مزدور ترسیلی لائن چھونے سے موقعہ پر ہی مارا گیا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی کی لاپرواہی سے بوسیدہ ترسیلی لائنیں بستیوں  سے گزر کر لوگوں کے لئے جان لیوا بن رہی ہے۔ لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف زبردست احتجاج کرکے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ بجلی جاں بحق مزدور کے حق میں معاوضہ ادا کرے۔