مینڈھر//بالاکوٹ تحصیل میں سڑکوں کی ابترحالت کے سبب گاڑیوں کا سڑکوں پر چلنا مشکل ہو گیا ہے۔اس سلسلے میںسابقہ سرپنچ ماسٹر عنائت اللہ خان ،عبد المجید خان ،نمبردار بالاکوٹ محمد ایاز خان اور یوتھ لیڈر محمد ظہیر خان وغیرہ کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقہ بالاکوٹ میں سڑکوں کی یہ حالت ہے کہ اس پر گاڑیاں چلانا نہایت ہی مشکل ہو گیا ہے کیونکہ سڑکوں پر بڑے بڑے کھڈے پڑ گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ سرحدی تحصیل بالاکوٹ میں ایک ڈیفنس کی سڑک ٹھیک ہے لیکن اس میں رات کو سفر نہیں ہو سکتا کیونکہ آرمی میں سڑک پرمتعددگیٹ لگائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے گاڑیاں سڑک پر نہیں چل سکتی کیونکہ رات کے وقت تمام گیٹ بند ہوتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ سرکار کی طرف سے بالاکوٹ کے لئے بے شمار سڑکوں کو سرکار بنوا رہی ہے لیکن اس وقت یہ حالت ہے کہ زیادہ تر سڑکوں پر گاڑیاں نہیں چل سکتی کیونکہ سڑکوں پر ابھی بجری ارو بلیک ٹاپ کا کام شروع نہیں کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ اگر نئی سڑکیں جوتعمیر ہو رہی ہیں ان کام مکمل کر دیا جائے تو رات کے وقت بھی سرحدی علاقہ میں بسنے والے لوگ اپنے علا ج ومعالجہ کے لئے آسانی سے مینڈھر آ سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ تار بندی کے اندر لوگوں کو اور زیادہ مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ دو بڑی آبادی والی پنچائتیں دھراٹی اور بھروتی میں سرکار کی طرف سے دو سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں لیکن ابھی تک وہ گاڑیوں کے چلنے کے قابل نہیں ہیں جس سے ان لوگوں کو کئی کلو میٹر پیدل سفر کرکے مین سڑک تک پہنچنا ہوتا ہے جس کے لئے انھیں فوج سے مین گیٹ بھی کھلوانے ہوتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی آدمی بیمار ہو جائے تو اس کو رات کے وقت ہسپتال میں پہنچانا نہایت ہی مشکل ہوتا ہے کیونکہ علاقہ کے لوگوں کو کئی قسم کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور رات کے وقت اس کو گھر سے نکلنا بھی مشکل ہو جاتا ہے لہذا سڑکوں کو فوری طور مکمل کرکے ان پر گیٹ نہ لگائے جائیں تاکہ لوگ آسانی سے اپنا سفر کر سکیں اور رات کے وقت بھی ان کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انھوں نے ریاستی سرکار سے اپیل کی ہے کہ سرحدی علاقہ بالاکوٹ کی طرف دھیان دیا جائے تاکہ لوگ اپنی زندگی آرام سے بسر کر سکیں۔